یوکرائن میں مسلح کشیدگی کے دوران 950580 سے زائد بچے متاثر ہوئے ،رپورٹ

ہفتہ 28 جنوری 2017 14:44

کیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء) یوکرائن میں مسلح کشیدگی کے دوران 950580 بچے متاثر ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے حقوق کے لئے صدارتی کمشنر مائیکولا کیولیبا نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق یوکرائن میں مسلح کشیدگی کے دوران ہر آٹھ میں سے ایک بچہ متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پرتشدد مہینوں کے دوران جنگی محاذوں کے فرنٹ لائن کے نزدیک رہنے والے 100580 بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑیں اور دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد گھروں سے منتقلی ہونے پر مجبور ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی 600580 سے زائد بچے شورش زدہ علاقوں میں رہ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :