ٹرمپ انتظامیہ کا اخوان المسلمین کو دہشتگرد قرار دینے پرغور

ہفتہ 28 جنوری 2017 11:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء)ٹرمپ انتظامیہ نے مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو امریکی وزارت خارجہ اور خزانہ کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پرغور کررہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین اور ان کی ٹیم اخوان المسلمین کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے حق میں ہے ، مگر تاحال یہ واضح نہیں کہ اخوان المسلمین کوکب کالعدم قرار دیاجائے گا اورکیا واقعی امریکی حکومت ایسا کرنے جارہی ہے یا نہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں خطے کے دیگر ممالک خاص طور پر ترکی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آسکتی ہی

متعلقہ عنوان :