عراق ‘ سکیورٹی فورسز اور داعش باغیوں کے درمیان جھڑپیں ‘ 60 باغی ہلاک ‘ متعدد زخمی

ہفتہ 28 جنوری 2017 14:43

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء) عراق میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 60 داعش باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل میں لبریشن آپریشن کے کمانڈر عبدالامیررا شدیار اللہ نے بتایا کہ مغربی موصل کے اضلاع الماہلا کے دو گائوں فیباراما اور الاپاٹیح میں سکیورٹی فورسز اور داعش باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 60 داعش باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات موصول ہونے تک تک مذکورہ علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا ۔

متعلقہ عنوان :