موبائل کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ،ْعوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،ْ اراکین سینٹ
کمپنیوں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، کہیں سگنل نہیں ہوتے ،ْ کہیں انٹرنیٹ نہیں چلتا ،ْ حکومت معاملہ میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرے ،ْ سینیٹر طاہر حسین مشہدی ،ْ سینیٹر فرحت اللہ بابر ،ْ سینیٹر عتیق شیخ ،ْ سینیٹر رحمن ملک و دیگر کا اظہار خیال ،ْ چیئر مین سینٹ نے معاملہ نمٹا دیا
پیر 13 فروری 2017 22:17
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ان کے کئی پیکیجز بڑے متنازعہ ہیں جن میں نائٹ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارپوریٹ ڈاکو ہیں جو دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
حکومت کو عوام کو تحفظ دینا ہوگا اور ان کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی۔ سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ یہ اصل میں ریگولیٹری ادارے کا ایشو ہے، وہ اپنا کام درست طور پر نہیں کر رہا جس کے باعث موبائل کمپنیاں خود سر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ دنوں وارد اور موبی لنک کا انضمام ہوا اور موبی لنک نے کنٹرول ہاتھ میں لیتے ہی وارد کے 300 سے 400 فرنچائزرز کو جنبش قلم ختم کر دیا، حتیٰ کہ میڈیا نے بھی اس معاملے کو نہ اٹھایا۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کی نہ صرف سروس غیر معیاری ہے بلکہ انہوں نے کنکشن بھی اپنی گنجائش سے زائد دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے سسٹم اوور لوڈ رہتا ہے جہاں 100 کنکشنوں کی کوئی رعایت تھی وہاں 130 سے 150 دے رکھے ہیں۔ میڈیا بھی ان کی بدعنوانیوں کو سامنے نہیں لاتا کیونکہ یہ میڈیا کو کروڑوں کے اشتہارات دیتے ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ایوان کو اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کرنی ہوگی اور عوام کو ان کی چیرہ دستیوں سے بچانا ہوگا۔ یہ لوگ عوام سے ٹیکسز کی رقم ایڈوانس کاٹ لیتے ہیں لیکن آگے جمع بھی نہیں کرواتے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہمارے قانون میں ایسی کوئی شق ہی موجود نہیں کہ انہیں کنٹرول کیا جا سکے۔ 100 روپے کے کارڈ لوڈ پر 70 روپے ملتے ہیں، کسی جگہ اس سے بھی کم ملتے ہیں۔ ان کے پیکیجز بھی غیر معیاری ہیں۔ مہینے کا چارج کرائیں تو 15 دنوں میں ختم کر دیا جاتا ہے اور کوئی فریاد رسی بھی نہیں ہوتی، از خود ریٹس بڑھا دیتے ہیں۔ وائی فائی بھی انتہائی مہنگا مہیاء کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے جواب طلبی کی جائے کہ یہ کس قانون کے تحت ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ یہ معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی کارکردگی بھی روز بروز خراب ہو رہی ہے۔ بھارت آئی ٹی کی دنیا میں چھا گیا ہے لیکن ہم صلاحیتیں ہونے کے باوجود ناکام ہو رہے ہیں۔ یہ حکومت اور عوام دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان سروسز پروائیڈرز کو ریگولیٹ کرنا ہوگا۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کم و بیش 13 کروڑ افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال موبائل کمپنیوں نے 185 ارب روپے عوام سے ٹیکس کی مد میں کاٹے جبکہ ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں صرف 43 ارب روپے فراہم کئے۔ ایف بی آر والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ان کمپنیوں کے معاملات چیک کرنے کا کوئی سسٹم ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنے خود سر ہیں کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی نہیں آتے تاکہ ان سے جواب طلب کیا جا سکے۔ انہوں نے چیئرمین سے کہا کہ آپ اس حوالے سے ان پر دبائو بڑھائیں تاکہ وہ کمیٹی میں آئیں۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ یہ لوگ عوام کو بتائے بغیر پیکیجز تبدیل کر دیتے ہیں۔ حکومت اس معاملہ میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔ ان کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، کہیں سگنل نہیں ہوتے اور کہیں انٹرنیٹ نہیں چلتا تاہم چیئرمین نے معاملہ نمٹا دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 14 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید، وادی میں بھارت مخالف احتجاج کی نئی لہر شروع
-
وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی ریفر نس کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبرمیں سماعت
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا پی ایس ایل فکسنگ سیکنڈل کا نوٹس،انکوائری رپورٹ طلب
-
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر فارماسوٹیکل اور میڈیکل سٹورز کے مالکان کے احتجاج کے دوران خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد اکرم گوندل سمیت کم از ... مزید
-
کوئٹہ ،سریاب روڈ بم ناکارہ بناتے دھماکہ 2 پولیس اہلکار جاں بحق ،11زخمی ہوگئے
-
چوہدری نثار علی خان کا وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ،لاہوردھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
-
وزیراعظم نے تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی
-
آرمی چیف کا لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار
-
موبائل کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ،ْعوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،ْ اراکین سینٹ
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے پاک فوج کے 3 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے
-
نیکٹا نے سات فروری کو لاہور میں دہشت گردی واقعہ بارے الرٹ جاری کیا تھا ، ذرائع وزارت داخلہ
-
پاک سرزمین پارٹی نے دس ماہ بعد پارٹی پرچم متعارف کردیا،لفظ پاکستانی تحریر
-
سکھر تا ملتان موٹروے، کراچی۔حیدرآباد موٹروے سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے سندھ کے عوام کیلئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ،ْوزیر اعظم
-
پنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے لاہور خود کش حملے کے باجود اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
-
ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی پاکستان میں تیاری پر غور
-
ز یر ا عظم کی ہد ا یت پروفاق کے سرکاری ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قران ناظرہ اور ترجمے کیساتھ لازمی قراردید یا گیا ،سردار محمد یوسف
-
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 11 نئے بیلف افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی
-
سرگودھا، تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم ،عمران خان کی آمد سے صلح کروانے کی کوششیں تیز
-
عدالت عالیہ سندھ نے 3 سو ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے ریفرنس میں ملوث سابق ڈی سی او کراچی وسابق سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرضمن کی عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی
-
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی
-
وزیر اعلی کی عربی زبان میں گفتگو، شارجہ بزنس وومن کے وفد کی عربی زبان پر دسترس پرمحمد شہبازشریف کی تعریف
-
1999میں 2800ارب کا قرضہ تھا ، مشرف دور میں 6000ارب تک پہنچ گیا ، 2008سی2013تک 6000ارب سے بڑھ کر14000ارب ہوگیا اور دونوں ادوار میں قرضوں میں دو گناہ اضافہ ہوا ، ابھی بڑھ کر 20ہزار ارب ہوگیا لیکن دوگنا اضافہ نہیں ... مزید
-
چین کا درآمد کردہ بھارتی کیمیکل بارے اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز
-
اسرائیلی قانون سازکمیٹی نے مسجد سے اذان دینے پر پابندی کے متنازع بل کی توثیق کر دی
-
خالی آسامیوں پر یورپی یونین کے شہریوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘ برطانوی کاروباری شخصیات
-
چین کادارالحکومت بیجنگ اور نواحی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آئیں گے،پیشنگوئی
-
چینی خلائی صنعت کے بانی ر ین سنمن102 کی عمر میںانتقال کر گئے
-
امریکی کمپنی کا چین میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
-
سری لنکا، تامل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاگنے والے 550 فوجی بھگوڑوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
یمن کے مغربی ساحلی قصبوں میں تازہ جھڑپوں میں 14 حوثی باغی اور 6 فوجی ہلاک
-
ترکمانستان، قربان علی بردی محمدوف 98 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے
-
بھارت ،چینی بحری جہاز اور عملے کی23 ارکان کو1 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودرہائی نہ مل سکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.