چین کادارالحکومت بیجنگ اور نواحی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آئیں گے،پیشنگوئی

پیر 13 فروری 2017 19:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)چین کے قومی ماحولیاتی مانیٹرنگ مرکز نے خبردار کیا ہے کہ غیر موافق موسمی حالات کی وجہ سے شمالی اور مشرقی چین کے بعض حصوں اور بیجنگ میں فضائی آلودگی کے نئے سلسلے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ،تیان جن،ہیبی ریجن کے علاوہ جس کے بارے میں توقع ہے کہ وہاں 12فروری سے 15فروری تک شدید آلودگی ہوگی،شان ڈانگ اور ہینان جیسے صوبوں کے 20سے زائد شہروں میں فضائی کوالٹی غیر موافق موسمی حالات کی وجہ سے 14سے 15فروری تک ابتر ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔توقع ہے کہ سردی کی شدید لہر کی بدولت 16فروری کو آلودگی چھٹ جائے گی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :