جاپان،چڑیا گھر میں ہاتھی نے ٹرینر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 13 مارچ 2017 10:44

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)ایک جاپانی چڑیا گھر میں ہاتھی نے اپنے ایک ٹرینر کو سونڈ سے اٹھا کر کچل دیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا،یہ بات پولیس نے اتوار کے روز بتائی۔تھائی لینڈ کے وچیمادی مغربی علاقے وکایاما کے ایڈوانچر ورلڈ چڑیا گھر میں اپنے ساتھی کے ہمراہ ایک انڈین ہاتھی کو نہلا رہا تھا جب طاقتور جانور نے اپنی سونڈ گھمائی اور اسے ضرب لگائی۔

(جاری ہے)

ایک پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ ہاتھی غصے میں آگیا ہو،اس نے اپنا سونڈ گھمایا اور اس سونڈ نے اس شخص کو ہٹ کیا جو ہاتھی کے سامنے کام کر رہا تھا۔اس شخص کو بظاہر سختی سے دھکیل دیا گیا اور یا تو پنجرے کے ساتھ یا زمین سے ٹکرایا اور اس کے سر پر چوٹ آئی۔نجی براڈکاسٹر ٹی بی ایس کے مطابق چڑیا گھر کے دیگر عملے نے پولیس کو بلایا اور کہا”ایک ملازم پر ہاتھی نے حملہ کردیا ہے“۔پولیس نے کہا ہے کہ 37سالہ ٹرینر کو ہسپتال لے جایا گیا جو بعد ازاں چل بسا۔یہ واقعہ عوام کیلئے چڑیا گھر کے دروازے کھولنے سے قبل پیش آیا۔