ڈان لیکس تحقیقات میں کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جو حکومت کیلئے نقصان دہ ہیں،نعیم الحق

سنا ہے وزیر داخلہ نے رپورٹ وزیر اعظم کو دکھا دی ہے،بیان

پیر 13 مارچ 2017 10:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ ڈان لیکس تحقیقات میں کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جو حکومت کیلئے نقصان دہ ہیں سنا ہے وزیر داخلہ نے رپورٹ وزیر اعظم کو دکھا دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ سنا ہے وزیر داخلہ نے ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم اور مریم نواز کی گواہی نہیں لی‘ ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ باتیں سامنے آئی ہیں جو حکومت کیلئے نقصان دہ ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہوگا۔