ہالینڈ اور ترکی کے درمیان کشیدگی،روٹر ڈیم میں ترک سفارتخانے کے باہر مظاہرے

پیر 13 مارچ 2017 10:50

روٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)ہالینڈ کے حکام کا ترک وزراء کے دوروں پر پابندی عائد کرنے کے بعد انقرہ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے بعد ہالینڈ کے بندرگاہی شہر روٹرڈیم میں گزشتہ رات ترک سفارتخانے کے باہر مظاہرے ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ایسے وقت میں ترکی سے باہر اپریل میں ہونے والے ریفرنڈم کی حمایت کیلئے نکالے جانے والے مظاہروں کے پیش نظر ہالینڈ اور ترکی کے خراب تعلقات کے دوران 1000سے زائد افراد ترک قونصل خانے کی جانب جانے والے راستے پر باہر نکلے،انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ترکی کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

اس دوران پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن ہجوم بڑی حد تک پرامن رہا،جس میں کئی افراد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تصاویر اٹھائی تھیں اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔

(جاری ہے)

لوگ آج بہت زیادہ مشتعل ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے اظہار رائے کی آزادی کا حق چھینا گیا ہے،ہم اس لئے مظاہرہ کر رہے ہیں کہ ہم اپنے وزراء کو سننا چاہتے ہیں،یہ بات روٹرڈیم سے تعلق رکھنے والی پچاس سالہ خاتون مارٹی نے اے ایف پی کو بتائی۔تعلقات میں تناؤ اس وقت بڑھ گیا جب ہالینڈ کے حکام نے ہفتے کی علی الصبح ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیوسوگلو کے مجوزہ دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جو کہ اپریل میں ہونے والے متنازعہ ریفرنڈم کے حق میں نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :