فلپائنی حکومت کا کمیونسٹوں کے ساتھ جنگ بندی دوبارہ نافذ کرنے پر اتفاق

پیر 13 مارچ 2017 10:46

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)فلپائن کی حکومت اتوار کو دنیا کی طویل ترین شورشوں میں ایک کے پیچھے کارفرما کمیونسٹوں کے ساتھ جنگ بندی دوبارہ نافذ کرنے پر متفق ہوگئی ہے،یہ فیصلہ صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کی قبل ازیں گروپ پر کئے جانے والے حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دینے کے باوجود کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور کمیونسٹوں کی سربراہی میں قائم قومی جمہوری محاذ کے مذاکرات کار بھی معطل امن مذاکرات بحال کرنے پر متفق ہوئے ہیں،یہ بات ایک مشترکہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

فریقین کو رسمی امن مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں اور انہیں گزشتہ ماہ امن مذاکرات کے خاتمے سے قبل کی جانے والی دوطرفہ معاہدوں اور بیانات پر عمل کرنے کے عزم کا دوبارہ اظہار کرنا چاہئے،یہ بات بیان میں بتائی گئی ہے جو کہ ہالینڈ کے شہر اٹریچٹ میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اثناء فریقین دونوں اطراف سے اپنے مسلح یونٹوں کو مطلع کرنے کے بعد اپنے متعلقہ یکطرفہ جنگ بندیوں کا بھی دوبارہ نفاذ کریں گے۔