عالمی بنک نے مراکش کیلئے 150ملین ڈالر کی مالی مدد کی منظوری دیدی

پیر 13 مارچ 2017 10:46

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)عالمی بنک نے کہا ہے کہ اس نے مراکش میں چھوٹے کاروبار کو مالیاتی مدد دینے کیلئے 150ملین ڈالر کی منظوری دے دی،جس نے شمالی افریقی ملک میں سماجی پروگراموں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

منظور شدہ فنڈ سے حکومت کو قومی شناختی نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی اور جدت پسند سٹارٹ اپ کو فروغ دینے کیلئے مالی تعاون ملے گا،یہ بات ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

عالمی بنک کے مطابق لگ بھگ 5.3ملین مراکشی شہری سماجی اور معاشی حالات کے باعث غربت کی چکی میں جاسکتے ہیں۔جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سو ملین ڈالر کا مقصد ایسے سسٹم تشکیل دینے میں مدد ملے گی جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا،سماجی پروگراموں کے اہداف اچھے اور یہ غریب اور غیر محفوظ مراکشی شہریوں تک پہنچیں گے۔