چھٹی مردم و خانہ شماری کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا ، 25 مئی تک مکمل کرلیا جائیگا ، مریم اورنگزیب
مردم شماری کا بجٹ 18 اعشاریہ 5 بلین ہے، غلط معلومات کو جرم تصور کیا جائیگا مسلح افواج کے شکرگزار ہیں وہ مردم شماری کے عمل کو پرامن بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،بلوچستان کے سینسس کمیشن کے متعلق تمام قیاس آرائیاں غلط ہیں،وزیر مملکت اطلاعات کی ر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمرا ہ مشترکہ پریس کانفرنس آرمی چیف نے ہدایت کی ہے مردم شماری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے،مردم شماری کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جائے گا، اس عمل کو محفوظ بنانے میں تمام سکیورٹی ادارے حصہ لیں گے، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دی جائے، مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کر چکی ہیں،میجر جنرل آصف غفور
پیر 13 مارچ 2017 10:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء) پاکستان میں چھٹی مردم و خانہ شماری کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا جبکہ 25 مئی تک یہ عمل مکمل کرلیا جائیگا،مردم شماری کا بجٹ 18 اعشاریہ 5 بلین ہے، غلط معلومات کو جرم تصور کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ایک آئینی ذمہ داری ہے 19 برس بعد اس عمل سے گزرنے جا رہے ہیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کی توجہ کا مرکز عوامی فلاح کے حوالے سے اقدامات کرنا ہیں، آخری مردم شماری بھی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں ہی کروائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ملک بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے جاری آپریشنز کی وجہ سے مردم شماری پہلے نہیں کروائی جا سکی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کا کل بجٹ 18 اعشاریہ 5 بلین ہے اور مردم شماری 15 مارچ سے 25 مئی تک جاری رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں دہری شہریت والوں کو بھی گنا جائے گا اور پاکستان میں پہلی بار ٹرانس جینڈرز کو بھی گنا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مردم شماری کے عمل میں صرف سرکاری ملازمین کو استعمال کیا جائے گا، مقامی افراد ہی اپنے علاقے کے لوگوں کی خانہ و مردم شماری میں حصہ لیں گے۔ بے گھر افراد کو بھی گنا جائے گا اور تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی کے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بغیر عوام کی حقیقی نمائندگی سامنے نہیں آسکتی۔انہوں نے بتایا کہ غلط معلومات دینے پر 15 ہزار روپے جرمانہ اور 6 ماہ تک قید ہو سکتی ہے، ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 18 افراد کو تربیت دی گئی ہے، ہر پاکستانی کو گنا جائے گا اور ہمیں نادرا کا مکمل تعاون حاصل ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مردم شماری ایک آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا ملک چھٹی خانہ و مردم شماری کیلئے مکمل طور پر تیار ہے تاہم چونکہ ہم 19 برس بعد اس عمل سے گزرنے جا رہے ہیں تاہم یہ ہم سب کیلئے سیکھنے کا موقع بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج کے شکرگزار ہیں کہ وہ مردم شماری کے عمل کو پرامن بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بلوچستان کے سینسس کمیشن کے متعلق تمام قیاس آرائیاں غلط ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا کہ مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کے باعث دو مرحلوں میں مردم شماری کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر اینیومیریٹرز کے ساتھ ایک سپاہی ہو گا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ مردم شماری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ مردم شماری کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔ جو سپاہی اینیومیریٹر کے ساتھ جائے گا اس کا نادرا سے لنک ہو گا، جھوٹ بولنے یا غلط معلومات دینے کو جرم تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں دو لاکھ افراد حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر ٹرینرز نے ہر شہر میں جا کر اینیومیریٹرز کو ٹریننگ دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا کوئی سپاہی یا اینیومیریٹر اکیلا نہیں ہو گا اس کے ساتھ سکیورٹی کا پورا نیٹ ورک موجود ہو گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو محفوص بنانے میں تمام سکیورٹی ادارے حصہ لیں گے، ٹی ڈی پیز کی پہلے سے رجسٹریشن ان کے علاقوں کے حساب سے ہو چکی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دی جائے، مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کر چکی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 13 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری:پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل
-
چھٹی مردم و خانہ شماری کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا ، 25 مئی تک مکمل کرلیا جائیگا ، مریم اورنگزیب
-
وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،پنجاب رینجرز آپریشن اور رواں ہفتے پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
-
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی بحرینی فورسز کے کمانڈر سے ملاقات ، دوطرفہ سلامتی کے امور اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ، دو افراد زخمی
-
وزیر اعظم کی ہولی تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد
-
قاضی حسین احمد مرحوم کا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اتحاد کبھی سمجھ نہیں آیا، عمران خان
-
فوجی عدالتوں میں تو سیع کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں بھی اختلافات تھے،راناثناء اللہ
-
پنجاب حکومت اجازت دے یا نہ دے جلسے ضرور کرینگے، بلاول بھٹو زرداری
-
مردم شماری ایسے کی جائے کہ ہرشہری کاشمارہوسکے ، قومی شناختی کارڈپالیسی میں نرمی کی جائے ، وزیر اعلی سند ھ کا اسحاق ڈار کو خط
-
حکومت پھر زیر گردش قرضوں کے جال میں پھنس گئی
-
حکومت کا رواں سال ایشیائی ترقیاتی بنک سے 20 ارب ڈالر کا مزید قرض لینے کا فیصلہ
-
عجیب وزیردفاع ہے جواپنی ہی فوج کے خلاف باتیں کرتاہے ،پرویزمشرف
-
پنجاب میں پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے،محمود خان اچکزئی
-
الیکشن کمیشن کوئی دباؤ قبول نہیں کریگا، مکمل غیر جانبداری کے ساتھ اپنا کام کیا جائیگا ،بابر یعقوب
-
بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے استعفیٰ دیدیا،رساست گوا کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ
-
جاپان،چڑیا گھر میں ہاتھی نے ٹرینر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
گوئٹے مالا، بچوں کیلئے سرکاری پناہ گاہ میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 39 ہوگئیں
-
جارجیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،کئی افراد گرفتار
-
عالمی بنک نے مراکش کیلئے 150ملین ڈالر کی مالی مدد کی منظوری دیدی
-
اردن ، اسرائیلی طالبات کو ہلاک کرنیوالا فوجی اہلکار 20برس قید گزارنے کے بعد رہا
-
فلپائنی حکومت کا کمیونسٹوں کے ساتھ جنگ بندی دوبارہ نافذ کرنے پر اتفاق
-
ہالینڈ اور ترکی کے درمیان کشیدگی،روٹر ڈیم میں ترک سفارتخانے کے باہر مظاہرے
-
جرمن شاپنگ مال پر حملے کا منصوبہ ناکام، ممکنہ منصوبہ سازوں کی تلاش شروع
-
دہی کا استعمال ڈپریشن کے خاتمے میں مددگار
-
نوجوان ملک کے مستقبل کی علمی معیشت کے پاسبان و پاسدار ہیں، احسن اقبال
-
نوشہرہ کینٹ،نئے پاکستان کی بنیاد ہم نے خیبرپختونخوا میں رکھ دی ہے ،پرویز خٹک
-
وزیرآباد ، مسلم لیگ (ن) کے 29ارکان اسمبلی کے پی ٹی آئی میں شا مل ہونے کے لئے بات مکمل ہو گئی، محمد احمد چٹھہ
-
پارلیمانی نظام کے بغیر اپنے گاؤں کا کونسلر بھی منتخب نہ ہوسکتا، بدقسمتی سے اسمبلیوں پر کنٹرول پیسے کا ہے،جاوید ہاشمی
-
ڈان لیکس تحقیقات میں کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جو حکومت کیلئے نقصان دہ ہیں،نعیم الحق
-
اس وقت پاکستانی سیاست کے سب سے بڑے مسئلے پانامہ کیس اورڈان لیکس ہیں ،شیخ رشید
-
آئی جی پی ناصرخان درانی کا 35سالہ پیشہ ورانہ کیئریر کے آخری پولیس دربا ر سے خطاب
-
پاکستان میں سالانہ 88 ارب سگریٹ پیئے جاتے ہیں‘ 14 ارب 75 کروڑ کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
”معافی تلافی بھی کام نہ آئی “،وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.