اردن ، اسرائیلی طالبات کو ہلاک کرنیوالا فوجی اہلکار 20برس قید گزارنے کے بعد رہا

پیر 13 مارچ 2017 10:46

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)اردن میں 1997ء میں سکول کے تفریحی دوسرے کے دوران سات اسرائیلی طالبات کو ہلاک کرنے والے اردن کے فوجی اہلکار کو 20برس قید گزارنے کے بعد اتوار کو رہا کردیاگیا ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ احمد دکام سیح کو اپنی مدت جیل پوری کرنے کے بعد اتوار کی رات تقریباً1بجے رہا کردیا ہے وہ اب ایک آزاد شخص ہے ۔

احمد دکام سیح کو دارالحکومت عمان کے شمال میں 90کلومیٹر(60میل)دور شہر اربد کے باب الحوا جیل سے رہا کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے مارچ1997ء میں اردن اور اسرائیل کی سرحد کے تفریحی دورے کے دوران اسرائیل کی سکول طالبات پر خودکار ہتھیار سے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ان میں سے سات طالبات ہلاک اور ایک استانی سمیت پانچ دیگر طالبات زخمی ہوئی تھیں۔اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ دکام سیح کو کس چیز نے یہ جرم کرنے پر ابھارا تھا جس کی عمر جرم کے وقت 30برس تھی اور وہ 3بچوں کا باپ تھا۔شاہ حسین نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور انہوں نے بعد میں اسرائیل کا دورہ کرکے ہلاک کی سکول طالبات کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔اردن نے اس کیلئے ہرجانا بھی ادا کیا تھا۔