”معافی تلافی بھی کام نہ آئی “،وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا

اسد کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی ،حتمی فیصلہ کر چکی ہوں،اداکارہ

پیر 13 مارچ 2017 10:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء )اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا جس پر اسد خٹک نے وینا ملک کو میڈ یا کے سامنے اور ذاتی طور پر ماننے کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابھی تک وینا ملک صلح کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر وینا ملک مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں، میں نے وینا کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔

اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب مزید اسد کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے