اس وقت پاکستانی سیاست کے سب سے بڑے مسئلے پانامہ کیس اورڈان لیکس ہیں ،شیخ رشید

فوجی عدالتوں کامعاملہ پانامہ لیکس کے فیصلے تک لٹکارہے گا،حکومت اورپیپلزپارٹی پانامہ کیس کے فیصلے تک ملٹری کورٹس پرکوئی فیصلہ نہیں کریں گی،انٹرویو

پیر 13 مارچ 2017 10:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ اس وقت پاکستانی سیاست کے سب سے بڑے مسئلے پانامہ کیس اورڈان لیکس ہیں ،فوجی عدالتوں کامعاملہ پانامہ لیکس کے فیصلے تک لٹکارہے گا،حکومت اورپیپلزپارٹی پانامہ کیس کے فیصلے تک ملٹری کورٹس پرکوئی فیصلہ نہیں کریں گی ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سارے ملک میں گونوازگوہورہاہے ،پی ایس ایل میچ کے دوران سارے کراوٴڈنے گونوازگوکے نعرے لگائے اورشیخ رشیدزندہ بادکے نعرے لگائے ۔

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے مجھے پی ایس ایل فائنل دیکھنے نہ جانے کامشورہ دیاتھا۔عمران خان کوپی ایس ایل فائنل دیکھنے جاناچاہئے تھا،پی ایس ایل فائنل میں شیخ رشیدزندہ بادکے نعرے سن کردل باغ باغ ہوگیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشیدنے کہاکہ اس وقت ملکی سیاست کے سب سے بڑے مسئلے پانامہ لیکس اورڈان لیکس میں پانامہ کافیصلہ دس سے 15روزمیں آجائیگا۔ن اورقانون میں سے کسی ایک کاتابوت نکلے گا۔

انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتیں پانامہ لیکس کیس کے فیصلے تک نہیں بنیں گیں،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن پانامہ کیس کے فیصلے تک ملٹری کورٹس کافیصلہ نہیں کریں گے ۔نوازشریف آصف علی زرداری کے کندھے پررکھ کربندوق چلاناچاہتے ہیں اورفوجی عدالتوں بارے فیصلہ نہیں کررہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس رینجرزسے تعاون نہیں کررہی لیکن رینجرزپنجاب کے ہرشہرمیں موجودہے