جرمن شاپنگ مال پر حملے کا منصوبہ ناکام، ممکنہ منصوبہ سازوں کی تلاش شروع

پیر 13 مارچ 2017 10:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)جرمن سکیورٹی حکام نے ملک کے مغربی شہر اَیسن میں ایک شاپنگ مال پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے بعد ممکنہ منصوبہ سازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع کی رائے میں اس حملے کی منصوبہ بندی میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ ملوث ہو سکتی ہے۔ انہی حکام کے مطابق شام اور عراق میں جہادی سرگرمیوں میں شرکت کرنے والا ایک جرمن باشندہ اس مبینہ منصوبے کا مرکزی کردار ہو سکتا ہے۔ اَیسن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایک شاپنگ مال کل ہفتہ گیارہ مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس شاپنگ مال پر دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کے بارے میں مستند اطلاعات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :