یمنی ساحلی حدود میں درجنوں مہاجرین مارے گئے

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)یمنی ساحلی حدود میں درجنوں مہاجرین مارے گئیمیڈیا رپورٹوں کے مطابق درجنوں صومالی مہاجرین دوران سفر یمن کی ساحلی حدود میں اس وقت ہلاک ہو گئے، جب ایک ہیلی کاپٹر نے ان کی کشتی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کم ازکم 33 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ مہاجرین سوڈان کی طرف روانہ تھے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم جہاں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، وہاں سعودی عسکری اتحاد یمن پر قابض ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔