کوئٹہ:نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فائرنگ

ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جوابی کا رروائی پر حملہ آور گاڑی چھوڑ کر فرار

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جوابی کا رروائی پر حملہ آور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نوشکی کے علاقے انعام بوستان میں فرنٹئیر کور کے عملے نے دو گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ دیا تو انہوں نے عملے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود اہلکار لانس نائیک سرفراز زخمی ہو گیا جوبی کا رروائی پر حملہ آور ایک گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :