وزیر داخلہ نے بھارتی حکام کی قید میں پاکستانی خاتون اور کمسن بچی کو فوری پاکستان لانے کی اجازت دیدی، انتظامات کی ہدایت

شوہر کی دغا بازی کا شکار ہونے روبینہ نا گذشتہ 5 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قید تھی

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:04

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی حکام کی قید میں پاکستانی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو فوری طورپر پاکستان لانے کی اجازت دے دی ، شوہر کی دغا بازی کا شکار ہونے روبینہ نامی خاتون گذشتہ پانچ سال سے مقبوضہ کشمیر میں قید تھی۔ خاتون اور اسکی بچی پر گزرنے والے دل سوزحالات اور انکی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ داخلہ کی حکام کو روبینہ کو فوری طور پر واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت اسلام آباد، 18مارچ2017وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ چانچ سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی قید میں روبینہ نامی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق روبینہ کا شوہر اسے اور اسکی چار ماہ کی بچی کو علاج کے بہانے نئی دہلی لے گیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں شوہر نے روبینہ سے دغا بازی کی اورتمام شناختی و سفری دستاویزات اور رقم لے کر غائب ہو گیا اور معصوم بچی اور خاتون کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا۔ ماں بیٹی کی بے کسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چندلوگوں نے اس کی مالی مدد کی اور اسے جموں بارڈر تک پہنچانے کا بندوبست کیا۔

مطلوبہ شناختی و سفری دستاویزات کی عدم موجودگی میں شہریت کی شناخت نہ ہونے پرمذکورہ خاتون کو اسکی بچی سمیت بھارتی حکام نے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا۔ جب میڈیا نے مظلوم خاتون کی کہانی اور اسکی مشکلات کو اجاگر کیا اور یہ بات وزیرِ داخلہ تک پہنچی تو انہوں نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے اور قیدی خاتون سے متعلق ضروری معلومات حاصل کی جائیں تاکہ مذکورہ خاتون کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے۔

نادرا اور پاسپورٹ آفس کی جانب سے ابتدائی طور پر مہیا کردہ معلومات کی بنیاد پر شہریت کی شناخت نہ ہونے پر وزیرِ داخلہ نے پاکستان ہائی کمیشن کو دوبارہ ہدایت دی کہ خاتون تک کونسلر رسائی حاصل کی جائے اور اس سے معلومات کی تصدیق کی جائے۔ اس عمل میں دو ماہ گذرنے کے باوجود بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر وزیرِ داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور مذکورہ خاتون اور اسکی بچی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو اجازت دی ہے کہ روبینہ کو فوری طور پر پاکستان واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔