اسرائیل سے متعلق متنازعہ رپورٹ، ریما خلف نے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)اقوام متحدہ کی ڈویلپمنٹ ایجنسی کی ایشیا کے لیے خاتون سربراہ ریما خلف نے اسرائیل سے متعلق ایک متنازعہ رپورٹ کے اجرائ کیبعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے دن جاری ہونے والی اس رپورٹ میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ نسلی عصبیت پر مبنی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد خلف پر مبینہ طور پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔ اس رپورٹ کو اس ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا ہے۔ ریما کے بقول اقوام متحدہ کے سربراہ نے انہیں کہا تھا کہ وہ اس رپورٹ کو ویب سائٹ سے ہٹا دیں لیکن انہوں نے اس کے بجائے استعفی دینا مناسب سمجھا۔

متعلقہ عنوان :