بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج کی کوٹ کیتہرامیں بلااشتعال فائرنگ،شہری آبادی کونشانہ بنایا، 60سالہ خاتون شہید،پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 60سالہ خاتون شہیدہوگئیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پرکھوئی رٹہ سیکٹرکے علاقے کوٹ کیتہرامیں بلااشتعال فائرنگ کی ۔جس میں شہری آبادی کونشانہ بنایاگیا۔فائرنگ سے 60سال کی خاتون شہیدہوگئی۔شہیدخاتون کاتعلق ٹھنڈی کسی گاؤں سے تھا۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کامنہ توڑ جواب دیا۔