بھارتی وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کیلئے ”مودی میجک ڈبل لاک “تیارکرلیا

اترپردیش میں الیکشن ہارنیوالی سماج وادی پارٹی کے وزراء اور ممبران کے سرکاری گھروں کو”مودی میجک ڈبل لاک“لگادیے گئے،میڈیارپورٹس

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سیاسی مخالفین کیلئے ”مودی میجک ڈبل لاک “تیارکرلیا، اترپردیش کے انتخابات میں سماج وادی کے امیدواروں نے الیکشن کیاہارا،گھروں کو ”مودی میجک ڈبل لاک “لگادیے گئے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابات میں شکست زدہ سماج وادی پارٹی کے وزراء اور ممبران کی سرکاری رہائشوں پر”مودی میجک ڈبل تالا“لگادیے گئے۔

جس کی ایک جھلک لکھنومیں سماج وادی کے ہارنے والے امیدوارمہروتراکے گھرکے باہردیکھی جاسکتی ہے۔سماج وادی کاامیدوارمہروترا 2012ء میں الیکشن جیت گیاتھا جبکہ اب بے جے پی کے امیدوارسے الیکشن ہارگئے ہیں۔جبکہ میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکارنے یہ اقدام نئے منتخب ہونے والے وزراء اور ممبران کوسرکاری رہائشگاہیں فراہم کرنے کیلئے اٹھایاہے۔