وزیر مملکت انوشہ رحمان کے شوہر کی گاڑی حادثے کا شکار، شبیر احمدکے سر پر چوٹ، بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی، ہسپتال منتقل

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کے شوہر کی گاڑی ایف سیون میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ،انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت انوشہ رحمان کے شوہر کی گاڑی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ میں ان کے سرپر چوٹ لگی اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ شبیر احمدخان کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عیادت کیلئے پمز اسپتال پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :