وزیراعلیٰ پنجاب اجالا پروگرام

صوبے بھر کے 22ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینل کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) وزیراعلیٰ اجالا پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 22ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینل کی منظوری دیدی گئی ہے ۔پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں کے سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے خصوصا جنوبی پنجاب اور دور درازپسماندہ اضلاع شامل کئے گئے ہیں ۔ سولر پینل کی تنصیب کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

محکمہ ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سرگودھا سمیت صوبے بھر کی36 اضلاع میں 22ہزار 80سکول سولر پینل لگانے کیلئے چنے گئے ہیں ۔پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ضلع سرگودھا 250سے زائد سکولوں میں یہ سولر پینل لگائے جائیں گے جس کیلئے ہر اضلاع میں محکمہ ایجوکیشن اور مانیٹرنگ ٹیموں پر مشتمل افسران کی کمیٹیا ں تشکیل دیدی گئی ہیں جو ہر ضلع کے منتخب سکول کا سروے کرکے اپنی مرتب کردہ رپورٹ وزیراعلی کو بھجوائے گی ۔

(جاری ہے)

کہ ان سکولوں کو سولر پینل کے ذریعے بجلی فراہم کی جانا ضروری ہے۔مانیٹرنگ ٹیموں کوحکومت کی جانب سے خصوصی پور پر تیار کیاگیا سافٹ ویئر فراہم کیا گیا ہے جو سکول کی تصاویر دیگر معلومات موقع پر ہی اپ لوڈ کرے گا ۔حکومت کی جا نب سے سکولوں کو جیو ٹیک سسٹم سے بھی مددلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :