پیرس ایئرپورٹ پر تعینات فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش ،ْحملہ آور ہلاک

ائیر پورٹ موجود مسافر محفوظ رہے ،ْ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:13

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)فرانس کے دارالحکومت کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے اورلی ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔مسافروں کے مطابق اورلی ایئرپورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل میں ایک نامعلوم شخص نے وہاں تعینات فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کی جس دوران بندوق سے گولیاں چل گئیں۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے مسافر اس فائرنگ سے محفوظ رہے تاہم فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی پولیس نے فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال اس شخص کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون تھا ،ْ کہاں سے آیا تھا اور فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش کیوں کررہا تھا۔ علاوہ ازیں اب تک یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ آیا وہ شخص اکیلا تھا یا کسی دہشت گرد گروہ کے ساتھ اولے ایئرپورٹ پر کارروائی کرنے آیا تھا۔