بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے فوجیوں پر جلیبی اور سموسے کھانے پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے فوجیوں پر جلیبی اور سموسے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی بھارتی فوجیوں کی جلیبی اور سموسے کھانے کے باعث ہونے والی اموات کی خبروں کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت داخلہ کے حکم نامے کے مطابق فوجیوں پر جلیبی اور سموسے کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں کے دوران 3 ہزار سے زائد بھارتی فوجی اہلکار موٹاپے کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسی صورتحال کے باعث بھارتی فوجی اہلکاروں کو چٹخرے کھانے چھوڑ کر صرف سبزیوں اور پھلوں پر گزارا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :