انصاف کے رکھوالوں نے عدالتی وقار کی دھجیاں اڑادیں
قانون کے رکھوالے کو کمرہ عدالت میں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،عدالت کے جج کو بیچ بچائو کیلئے لڑائی میں کودنا پڑ گیا وکلاء کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکار اور بعد میں آنے والے ایس ایچ او اور عملہ کو گالم گلوچ کے ساتھ تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی عہدیدار اپنے ہم پیشوائوں کے دفاع میں ڈٹ گئے، وکیل ساتھی کی گرفتاری پر تھانہ مارگلہ کا گھیرائو، پولیس کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکے رکھنے کے لئے دھمکیاں
ہفتہ 18 مارچ 2017 22:41
(جاری ہے)
گزشتہ روز وکلاء کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت میں وفاقی پولیس کے اہلکار کو مار مار کر لہو لہان کردیا، کمرہ عدالت میں ہر طرف مضروب پولیس اہلکار کے بال اور خون بکھرا پڑا تھا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوڈیشل مجسٹریٹ جواد حسین عادل کی عدالت میں ایڈووکیٹ قیصر امام کے ذریعے سے دائر کیے گئے استغاثہ سماعت ہورہی تھی، استغاثہ ایڈووکیٹ امداد اللہ کی جانب سے تھانہ مارگلہ پولیس کے اے ایس آئی جاوید سلطان کے خلاف دائر کیا گیا تھا جس مین موقف اپنایا گیا تھاکہ اے ایس آئی جاوید نے وکیل امداد اللہ کو ظفر چوک مین روکا اور موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہوین پر بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ وکیل کے احتجاج پر اے ایس آئی اسے تھانے لے گیا اور دو گھنٹے حبس بے جا میں رکھا، وکیل نے ڈیوٹی آفیسر کو اے ایس آئی جاوید کے خلاف شکایت کی درخواست دی جسے ڈیوٹی آفیسر نے اس کے سامنے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ فاضل عدالت نے استغاثہ منظور کرکے اے ایس آئی جاوید سلطان کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش ہوین کا حکم جاری کیا تھا۔ اے ایس آئی جاوید نے عدالت پیش ہوکر اپنی صفائی میں کہا کہ اس نے مذکورہ وکیل سے کوئی بدتمیزی نہ کی بلکہ وکیل خود کاغذات کی طلبی پر سیخ پا ہوگیا اور اسے دھمکیاں دینے لگا ۔ پولیس اہلکار جاوید عدالت میں اپنی صفائی پیش کر ہی رہا تھا کہ عدالت میں موجود وکلاء نے اس پر تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں کی بارش شروع کردی۔ پہلا گھونسہ ایڈووکیٹ عبدالرحیم نے مارا جبکہ اس وقت عدالت میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری آصف علی تنولی بھی موجود تھے۔ فاضل جج جواد حسین نے وکلاء کو زبان سے روکنے کی کوشش کی اور انہیں تہذیب کا مظاہرہ کرنے کو کہا ، مگر جب وکلاء باز نہ آئے تو فاضل جج اپنی سیٹ سے ایٹھ کر نیچے آئے اور بیچ بچائو کرانے کی کوشش کی ، مگر وکلاء نے جج کا لحاظ بھی نہ کیا اور پولیس اہلکار کو برابر ذدوکوب کرتے رہے۔ واقعہ کی اطلاع پاکر تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کفایت اللہ دیگر عملہ کے ساتھ کچہری پہنچ گئے ان کی آمد پر وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے شام وکیل امداد اللہ کو حراست مین لیا جس پر وکلاء برہم ہوکر تھانہ مارگلہ کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کو وکیل کے خلاف کارروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اس معاملہ میں غیر جانبدار رہ کر تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے بجائے وکلاء کا ساتھ دیا ۔ بار کے جوائنٹ سیکرٹری تشدد میں بھی پیش پیش رہے، جبکہ وہ وکیل امداد اللہ کی جانب سے عدالت میں بھی پیش ہوئے تھے۔ (عابد شاہ/عدنان)مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 19 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
-
نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے
-
کراچی، درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین منظر عام پر آ گئے
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے ،اہلیہ چینی سفیر
-
آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35سے زائد سرچ آپریشنز، 35مشتبہ افراد گرفتار
-
پاک سری لنکن بحریہ کے درمیان فوجی مشقوں کا انعقاد
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈر ہلاک
-
بھارت ہوش کے ناخن لے، پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے ، خواجہ آصف
-
انسداد دہشت گردی کی عدالت کاڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ میں پاناماکیس کافیصلہ کسی بھی وقت آجائے گا،عمران خان
-
وزیر داخلہ نے بھارتی حکام کی قید میں پاکستانی خاتون اور کمسن بچی کو فوری پاکستان لانے کی اجازت دیدی، انتظامات کی ہدایت
-
ْآصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،تنظیمی سر گرمیوں سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع
-
بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری
-
’’پنجاب تاتارستان بزنس فورم‘‘ ،پنجاب اورتاتارستان میں تعاون بڑھانے کے معاہدے
-
نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے،انکے دور میں شفافیت اور جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے،آصف زرداری
-
بھارت، کسان نے مقدمے میں ٹرین جیت لی
-
یمنی ساحلی حدود میں درجنوں مہاجرین مارے گئے
-
یوگنڈا میں اعلیٰ پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک
-
اسرائیل سے متعلق متنازعہ رپورٹ، ریما خلف نے استعفیٰ دے دیا
-
11 سالہ کم سن بچی برطانیہ کی تاریخ کی کم عمر ترین ماں بننے کیلئے تیار
-
جوہری تباہی کے بڑھتے ہوئے امکان سیبچنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی اشد ضرورت ہے،سابق نائب امریکی وزیردفاع
-
چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان ملاقات کیلئے سرگرم ہیں،چینی وزیرخارجہ
-
بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے فوجیوں پر جلیبی اور سموسے کھانے پر پابندی عائد کر دی
-
بھارتی وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کیلئے ”مودی میجک ڈبل لاک “تیارکرلیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے طاقتور ترین خواتین میں شمار جرمن چانسلر سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا
-
پیرس ایئرپورٹ پر تعینات فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش ،ْحملہ آور ہلاک
-
متحدہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کرتی رہی اور سیاسی جماعت نہیں مافیا بن گئی تھی، عشرت العباد اورفاروق ستار کا اعتراف
-
وزیر مملکت انوشہ رحمان کے شوہر کی گاڑی حادثے کا شکار، شبیر احمدکے سر پر چوٹ، بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی، ہسپتال منتقل
-
پنجاب کے متوسط طبقہ کے لوگ ہر سال 113 ارب سے زائد کے عطیات ضرورتمند ، غریب افرادکو دیدیتے ہیں ‘معین افضل
-
کراچی، گڈاپ کی جھاڑیوں سے انسانی اعضا برآمد
-
جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد سینیٹر سراج الحق کی قیادت میںسعودی عرب روانہ ،لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت مقرر
-
پنجاب حکومت کاتنخواہیں اور پنشن 30 مارچ کو دینے کا فیصلہ
-
کوئٹہ:نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فائرنگ
-
وزیراعلیٰ پنجاب اجالا پروگرام
-
انصاف کے رکھوالوں نے عدالتی وقار کی دھجیاں اڑادیں
-
مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرکے عدالت پر دباؤ ڈال رہی ہے، خورشید شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.