کراچی، گڈاپ کی جھاڑیوں سے انسانی اعضا برآمد

انسانی اعضا پر کیمیکل لگا ہوا ہے ،معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ایس ایس پی رائوانوار

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)کراچی کے علاقے سپرہائی وے سے متصل گڈاپ میں جھاڑیوں سے انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں،جنہیں عباسی شہید اسپتال متقل کردیا گیاہے۔ایس ایس پی ملیر رائوانوار کے مطابق انسانی اعضا سپرہائی وے اسپتال کے قریب سے ملے۔انہوں نے کہا کہ انسانی اعضا پر کیمیکل لگا ہوا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل پولیس سرجن کے مطابق انسانی اعضا کے نمونے لے کر انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا، بظاہر یہ دو مختلف مردوں کے اعضا ہیں تاہم حتمی بات رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے اسپتال کے قریب انسانی اعضا کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئیں اور وہاں پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نفری آنے کے بعد برآمد ہونے والے اعضا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :