بھارت: 29 بڑے ٹیکس نادہندگان کے نام اشتہار میں شائع

پیر 20 مارچ 2017 10:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)بھارت کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 29 ٹیکس نادہندگان کے نام اشتہار میں شائع کردیئے ،ان افراد کے ذمے 4 سو 38 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس واجب الادا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہاروں میں ٹیکس نادہندگان افراد اور کمپنیز کو فوری واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اس سے پہلے بھی 67بڑی مچھلیوں کی فہرست شائع کرچکا ہے۔