نائیجیریا میں خود کش بمباروں نے دھماکہ کر کے 4 افراد کو ہلاک ، 8 کو زخمی کر دیا

اتوار 19 مارچ 2017 17:40

میدوگری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدو گری کے نواحی گائوں میں خود کش بمباروں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سی اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے ریاست بور نو کی پولیس کے ترجمان وکٹر ایسوکو کے حوالہ سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مرد اور دو خواتین نے اوماراری نامی گائوں میں میدو گری کے نواحی گائوں میں داخل ہو نے کی کوشش کی تاہم سویلین جے ایف ٹی کی طرف سے روکے جانے پر انہوں نے دیسی خود ساختہ دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا لیا ۔ جس کے نتیجہ میں ایک سویلیئن جے ایف ٹی ، ایک خاتون اور اس کے دو بچے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :