وفاقی اداروں نے اگرسیاست کی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے، مرادعلی شاہ

جن لوگوں نے عدالتوں پر حملہ کیا وہ مزے سے گھوم رہے ہیں، پتہ نہیں لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی ہی کیوں نظر آتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 19 مارچ 2017 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاقی اداروں نے اگرسیاست کی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے۔

(جاری ہے)

اتوارکونوری آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے غلط اقدامات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، جن لوگوں نے عدالتوں پر حملہ کیا وہ مزے سے گھوم رہے ہیں لیکن پتہ نہیں لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی ہی کیوں نظر آتی ہے تاہم اگر اداروں کی جانب سے سیاست کی گئی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا معاملہ الگ الگ ہے شرجیل میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی انہیں گرفتار کرنے والوں کو شاید ان کی ضمانت کا علم نہیں تھا۔ شرجیل میمن خود پر لگے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس آگئے ہیں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اس کی پاسداری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :