حوثیوں نے 3 ہزار مساجد کو بیرکوں میں بدل ڈالا ، یمنی وزیر اوقاف کا انکشاف

اتوار 19 مارچ 2017 16:41

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء)یمن میں وزیرِ اوقاف و اِرشاد ڈاکٹر احمد عطیہ نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں نے 3 ہزار مساجد کو بیرکوں میں بدل ڈالا ہے ، مارب صوبے کے علاقے صراوح میں حوثی ملیشیاں کی جانب سے مسجد کوفل کو نشانہ بنایا جانا حیرانی کی بات نہیں کیوں کہ ان ملیشیاں کو ایران سے ہدایات ملتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت اوقاف کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے 3000 سے زیادہ مساجد کو عسکری بیرکوں اور گوداموں میں تبدیل کر دیا جب کہ متعدد مساجد کو دھماکوں سے تباہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

روزنامہ "عکاظ" کے مطابق ڈاکٹر احمد عطیہ نے کہا کہ مساجد کو نشانہ بنایا جانا ایران کے اس توسیعی منصوبے کی حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے جس پر حوثی یمن میں عمل درامد کر رہے ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ " جنگی جرم شمار کیے جانے والے حادثے میں جمعے کی نماز ادا کرنے والوں کو نشانہ بنانا یمنی عوام کے حوالے سے باغیوں کے وحشیانہ پن کا ثبوت ہے۔مارب صوبے کے گورنر نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے راکٹوں اور گولہ باری کا نشانہ بننے کے سبب مسجد ایک "کھنڈر" میں تبدیل ہو گئی۔ اس وحشیانہ کارروائی میں 34 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔