ایف آئی اے کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی

حوالہ ہنڈی کرنے والے 6 افراد گرفتار،قبضے سے 26 کروڑ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد

پیر 20 مارچ 2017 11:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کرنے والے 6 افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 26 کروڑ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی بتایا گیا ہے کہ جمیل احمد خان میو کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے انار کلی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 26 کروڑ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ان ملزمان میں زاہد، صغیر، امین، قدیر اور اشتیاق شامل ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم میں جمیل احمد خان میو، انسپکٹر ناصر، عبدالقیوم، شفقت، اور اشفاق شامل ہیں۔ جبکہ ان 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔