وزیراعلی شہباز شریف کا سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو مارچ کی تنخواہ مقررہ وقت سے دوروز قبل ادا کرنے کا حکم

پیر 20 مارچ 2017 11:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو مارچ کی تنخواہ مقررہ وقت سے دوروز قبل ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کو ہفتہ جبکہ دو اپریل کو اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ نے اکاؤٹنٹ جنرل پنجاب کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صوبے کے سرکاری اداروں کو ملازمین اور پینشنرز کی مد میں فنڈز 30مارچ تک منتقل کر دیئے جائیں اور ضلعی اکاؤنٹ افسران کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ 31مارچ کو یہ رقم سرکاری ملا زمین کے اکاؤنٹس میں منتقلی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :