وزیراعظم نواز شریف سے تاتارستان صدر کی ملاقات

شاندار میزبانی پررستم منیخانوق کا اظہار تشکر ، طویل دو طرفہ تعلقات نئے مواقع کی مشترکہ خواہش کا اظہار

پیر 20 مارچ 2017 10:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف سے تاتارستان کے صدر رستم منیخانوق کی ملاقات ہوئی، شاندار میزبانی پر تاتارستان کے صدرنے وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے تاتارستان کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم کے تاتارستان کے صدر اور وفد کا پاکستان آنے پر خیر مقدم کیا اور کہ اکہ طویل دو طرفہ تعلقات نئے مواقع کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ پاکستان اور روس کے درمیان پائیدار شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ دو طرفہ تعاون کا فروغ خطے میں امن و استحکام میں مدد گار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اور مسلم ریاستوں کے ساتھ باہمی مفاد کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں پاکستان پر امن ہمائیگی کی پالیسی پر کاربند ہے۔ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر شاندار میزبانی کرنے پر تاتارستان کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے تشکر کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :