لاہور،آصف علی زرداری سے پارٹی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات کی ملاقاتیں

پیر 20 مارچ 2017 11:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ روز انتہائی مصروف گزرا دن بھر پارٹی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات نے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں کی، ان میں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سیکرٹری ندیم افضل چن، ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنماء شامل تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پنجاب میں پارٹی کو آنے والے انتخابات کے لئے مکمل تیاری کرنے کی ہدایت کی جبکہ ان ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔