یمن :عرب اتحاد کی فضائی بمباری ، حوثی کمانڈر سمیت35 ہلاک ،کئی زخمی

البرح کے علاقے میں6 ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ،حوثی باغیوں سے قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن جاری ہے، ترجمان اتحاد ی افواج

پیر 20 مارچ 2017 10:58

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)عرب اتحادی فوج نے یمن کے علاقے البرح میں فضائی بمباری کر کے حوثی کمانڈر سمیت 45 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یمن میں تعز گورنری کے مغربی علاقے البرح میں عرب اتحادی افواج کی فضائی بمباری سے حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 باغی ہلاک ہو گئے جبکہ اس حملے میں کئی زخمی بھی ہوئے ،اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائی بمباری کے دوران باغیوں کے 6 ٹھکانوں سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ المخا اور اس کے اطراف کو حوثی باغیوں سے چھڑانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن میں مغربی مارب میں صرواح کے زیر انتظام کوفل ڈاریکٹوریٹ کی ایک جامع مسجد پر حوثی دہشت گردوں کے حملے میں 34 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔