بھکر،تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ اورموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق،نو مسافر زخمی

پیر 20 مارچ 2017 11:00

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ اورموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،تین بچے،دو خواتین اور تین مرد سمیت آٹھ افراد جاں بحق،نو مسافر زخمی،جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی،باپ بیٹی اور بہن بھائی شامل ، واقعات کے مطابق بھکر سے اٹک جانیوالی اے سی بس کلورکوٹ روڈ پر انگرا اڈا پر پہنچی ،تولنک روڈ سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور چار بچے گاڑی کی زد میں آگئے، موٹر سائیکل سواروں کو بچانے کی ناکام کوشش میں مسافر بس سامنے سے آنے والے رکشہ سے جاٹکرائی ،جس سے موٹر سائیکل پر سوار خان محمد ،زوجہ شمیم بی بی ،بیٹے ذیشان ،بیٹی کومل،لیلیٰ،روشن سمیت زخمی ہوگیا،جن میں سے ذیشان اور لیلیٰ بعد ازاں موقع پر ہی دم توڑ گئے ،جب کہ رکشہ میں سوار رکشہ ڈرائیور غلام علی بلوچ ،رانا محمد زبیر ،بشریٰ دختر رانا محمد زبیر،ساکنائے کوٹلہ جام ،اعجاز حسین ولد سراج دین ،فرزانہ بی بی زوجہ اعجاز حسین سکنہ بستی بلوچ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جبکہ سارہ بی بی زوجہ زبیر،مریم دختر اعجاز،خان محمد،شمیم زوجہ خان محمد،کومل دختر خان محمد،میراں مائی ،روشن ،ہاجراں زوجہ غلام فرید،فاطمہ زوجہ عبدالغفار زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان لایا گیا ،جہاں سے تشویشناک حالت میں جملہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر ریفر کردیا گیا ہے ،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثا اور شہریوں کی بھاری تعداد جائے حادثہ اورہسپتال میں جمع ہو گئی جس کی وجہ سے ہسپتال کے عملہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،دوسری طرف مشتعل شہریوں نے بس کے شیشے وغیرہ توڑ ڈالے اور بس کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے ایلیٹ فورس اور پولیس کے موقع پر پہنچنے والے جوانوں نے ناکام بنا دیا،قابل ذکر امر یہ ہے کہ حادثہ کی بروقت اطلاع مل جانے کے باوجود چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود پٹرولنگ ہائی وے پولیس پنجگرائیں کا عملہ ہوٹل پر خوش گپیوں میں مصروف رہا،اور موقع پر جانے یا زخمیوں کو ریسکیو کرنے میں کوئی دلچسپی نہ لی ۔

(جاری ہے)

جبکہ جس خاتون کو ملتان ریفر کیا تھا وہ بھی راستے میں دم توڑگئی۔