بورے والا ، اپنے کمسن بچوں کو چھری سے گلے کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کے خلاف بعد از مرگ قتل کا مقدمہ درج

پیر 20 مارچ 2017 11:06

بورے والا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)پولیس نے اپنے کمسن بچوں کو چھری سے گلے کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کے خلاف بعد از مرگ قتل کا مقدمہ درج کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز محمد خالد ولد مختار قوم آرائیں سکنہ 503/EBنے اپنی بیوی سے ناچاقی پر اپنے دو کمسن بچوں زین خالد اور احسان خالد کے چھری سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا تھا اور وقوعہ واردات کے بعد خود بھی خودکشی کر لی تھی پولیس نے سعید اقبال ولد نعمت علی سکنہ 503/EBکی درخواست پر ملزم محمد خالد کے خلاف بعد از مرگ قتل کا مقدمہ درج کر لیا