وزیراعلی کا پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس

ہوس زر میں مبتلا ایسے عناصر کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی قطعا اجازت نہیں دی جاسکتی،شہباز شریف

پیر 20 مارچ 2017 11:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رنگ کرکے پھل فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہاکہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اورہوس زر میں مبتلا ایسے عناصر کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی قطعا اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتظامیہ اورپولیس رنگ کرکے پھل فروخت کرنے والو ں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :