چین میں برڈ فلو وائرس سے ایک شخص ہلاک

پیر 3 اپریل 2017 11:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء)چینی حکام نے برڈ فلو کی ایک قسم H7N9 کی چھ مقام پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ چینی صوبے ہونان میں حکام نے اس وائرس میں مبتلا ایک شخص کے ہلاک ہونے کا بھی بتایا۔ اس صوبے میں پولٹری فارمز سے پرندوں کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہونان صوبے میں برڈ فلو میں مبتلا ہونے کے شبے میں ایک لاکھ ستر ہزار پرندے تلف کیے جا چکے ہیں۔ چینی محکمہ? صحت کے مطابق ہونان صوبے میں سرد اور گیلے موسم کی وجہ سے برڈ فلو کا پھیلاوٴ ہوا ہے۔ چین سمیت دنیا بھر میں برڈ فلو کے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وائرس کے سبب گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 162 تک پہنچ کی ہے۔