سعودی جنرل پر انڈے کے حملے پر برطانیہ کی معذرت

پیر 3 اپریل 2017 11:39

ریاض(آن تائن) لندن میں سعودی جنرل پرانڈے کے ناکام حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر سعودی حکومت سے معذرت کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ کی قیادت کرنے والے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے خلیجی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل احمد اسیری پر گزشتہ ہفتے لندن میں انڈے سے حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ نے سعودی عرب کی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانوی حکومت نے جنرل احمد اسیری پر انڈے کے ناکام حملے پر باقاعدہ معذرت کرلی۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلیمان سے رابطہ کرکے معزرت کی۔