فیصل آباد،میٹرک کے امتحان میں بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیخلاف مقدمہ درج

پیر 3 اپریل 2017 11:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء)میٹرک کے امتحان میں بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں موجود گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں جاری میٹرک کے امتحان میں مطالعہ پاکستان کے پرچہ میں فرح مقصود رولنمبر 226330 کی جگہ اس کی بہن مہوش مقصود پرچہ دینے میں مصروف تھی جسے سنٹر سپریٹنڈنٹ SST ٹیچر رضیہ سلطانہ نے پکڑ ا‘ چھان بین پر پتہ چلا کے موصوفہ اپنی بہن فرح مقصود ولد مقصود احمد کی جگہ پرچہ دے رہی تھی جس پر چک جھرمہ پولیس نے SST ٹیچر رضیہ سلطانہ کی مدعیت میں پنجاب یونیورسٹی اینڈ بورڈ حال پریکٹس 1959 تر میمی آرڈیننس 1999 کے تحت مقدمہ درج کر لیا