سویڈن میں بس حادثہ: تین افراد ہلاک

پیر 3 اپریل 2017 11:38

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء)سویڈن کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سویڈن کی نیوز ایجنسی ٹی ٹی کے مطابق سڑک پر الٹ جانے والی اس بس میں 50 کے قریب اسکول کے طلبہ اور چند دیگر افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ 30 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ پولیس کی خاتون ترجمان کے مطابق انہیں یہ تو معلوم ہے کہ یہ بس سڑک سے نیچے اْتر گئی مگر اس کی وجہ کیا تھی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔