جرمن انتخابات، میرکل کو ایس پی ڈی کے سخت مقابلے کا سامنا ہو گا

پیر 3 اپریل 2017 11:36

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء) جرمنی میں رواں برس کے پارلیمانی الیکشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور حکمران کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق اس وقت دونوں سیاسی جماعتوں کو تینتیس تینتیس فیصد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو نئے لیڈر اور چانسلر شپ کے امیدوار مارٹن شلس کی قیادت میں ایک نئی قوت حاصل ہوئی ہے اور پارٹی کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس جائزے کے مطابق قدامت پسند سیاسی پارٹی آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کی عوامی حمایت مزید ایک فیصد کم ہو کر آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ برس اس کی مقبولیت کی شرح چودہ فیصد تھی۔ جرمنی میں پارلیمانی انتخابات رواں برس چوبیس ستمبر کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :