پنجاب اورسندھ پولیس میں بدتمیزی کاکلچرباقی صوبوں کی بنسبت زیادہ ہے ،مشتاق سکھیرا

پنجاب میں تھانوں کوکمپیوٹرائزڈکررہے ہیں ، بدتمیزی کلچرکے خاتمے میں مددملے گی پنجاب اورسندھ پولیس میں سیاسی مداخلت بھی باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے ،کرپشن ہرشعبے میں ہے پنجاب پولیس میں سفارشی کلچربھی ہے مگرنوے فیصدتقرریاں میرٹ پرہوئی ہیں ۔پنجاب سے مذہبی انتہاء پسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ کردیاہے ،میری تنخواہ میں اضافے پربہت شورہوامگراضافہ ابھی تک نہیں ہوا،آئی جی پنجاب پولیس کا نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 3 اپریل 2017 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے کہاہے کہ پنجاب اورسندھ پولیس میں بدتمیزی کاکلچرباقی صوبوں کی بنسبت زیادہ ہے ،پنجاب میں تھانوں کوکمپیوٹرائزڈکررہے ہیں جس سے بدتمیزی کلچرکے خاتمے میں مددملے گی ،پنجاب اورسندھ پولیس میں سیاسی مداخلت بھی باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے ،کرپشن ہرشعبے میں ہے ۔

پولیس والے بھی کرپشن کرتے ہیں ،پنجاب پولیس میں سفارشی کلچربھی ہے ،مگرنوے فیصدتقرریاں میرٹ پرہوئی ہیں ۔پنجاب سے مذہبی انتہاء پسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ کردیاہے ،میری تنخواہ میں اضافے پربہت شورہوامگراضافہ ابھی تک نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں نے جب سے چارج سنبھالاپولیس کی حالت خراب تھی ،ہم نے پنجاب کے تھانوں کوکمپیوٹرائزڈکیاہے ،پنجاب میں بدتمیزی کلچرعام ہے ،اس سے تھانوں میں بھی بدتمیزی کی شکایت زیادہ ہے ،کے پی کے اوربلوچستان میں راویات کی پاسداری ہے اسی لئے وہاں کی پولیس کارویہ ٹھیک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی مانیٹرنگ کے ذریعے پنجاب میں پولیس بدتمیزی کاکلچرختم ہوجائے گا،پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کاتصوردرست نہیں ،پنجاب میں 1200کے قریب پولیس اہلکارشہیدہوئے ،کے پی کے اوربلوچستان کی نسبت سندھ اورپنجاب میں پولیس میں سیاسی مداخلت زیادہ ہے ،سندھ اورپنجاب میں سفارشی کلچرزیادہ ہے ،میری تنخواہ میں اضافے پربہت شورہوالیکن ابھی تک اضافہ نہیں ہوا،تنخواہ میں اضافے کوحاسدین کی نظرلگ گئی ،اڈیٹرآئی جی جنرل تنخواہ اورمراعات ہائی کورٹ کے ججزسے کم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن سب محکموں میں ہے ،پندرہ لاکھ تنخواہ لینے والے بھی کرپشن کرتے ہیں ،دہشتگردی سے لڑنے والے شہداء پیکج دوکروڑسات کروڑکے درمیان ہے ۔میڈیاپولیس کی منفی پروجیکٹ کرتاہے مثبت نہیں کرتا