راولپنڈی : شاہدرہ میں مبینہ موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار چوتھا نوجوان بھی زندگی کی بازی ہار گیا
متوفی سمیت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4ہو گئی جبکہ4نوجوان زخمی ہو گئے تھے
پیر 3 اپریل 2017 11:26
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء ) شاہدرہ کے علاقے میں مبینہ موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار چوتھا نوجوان بھی ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اتوار کی علی الصبح زندگی کی بازی ہار گیا متوفی نے میٹرک کا امتحان دیا تھا جبکہ ابھی پریکٹیکل باقی تھے جبکہ متوفی کا بڑا بھائی اسی حادثے میں موقع پر دم توڑ گیا تھایکے بعد دیگرے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی میونسپل کارپوریشن میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر منتخب رکن ملک حفیظ اعوان کے بھتیجے تھے 17سالہ عبدالسمیع آفتاب ولد آفتاب احمد سکنہ ڈھوک علی اکبر 25مارچ کو اپنے بڑے بھائی 18سالہ سعد آفتاب (جو سال اول کا طالبعلم تھا )اور دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر شاہدرہ سے واپس راولپنڈی آرہے تھے کہ مخالف سمت سے جانے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے اس حادثہ میں سعد آفتاب کے علاوہ سعد عباسی اور ثمر نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ عبدالسمیع سمیت4نوجوان زخمی ہو گئے عبدالسمیع کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں پر اسے مسلسل وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم 7دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے خالق حقیقی سے جاملاجس کی میت ڈھوک علی اکبر لائے جانے پر ان کے گھر میں ایک بار پھر کہرام مچ گیا ایک ہفتے کے دوران 2جوان بیٹوں کی موت سے والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے تاہم عبدالسمیع کی نماز جنازہ اتوار کے روز ادا کی گئی نماز جنازہ میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات ،عزیز واقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی متوفی کو بعد ازاں گھر کے قریب مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
پیر 3 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
میں وزیراعظم ہوتا تو پانامہ کیس میں خلاف فیصلہ آنے پر سیاست چھوڑ دیتا,چودھری شجاعت
-
کرپشن کے خاتمہ کیلئے عوام کو ردالکرپشن آپریشن شروع کرنا ہوگا،سراج الحق
-
پنجاب اورسندھ پولیس میں بدتمیزی کاکلچرباقی صوبوں کی بنسبت زیادہ ہے ،مشتاق سکھیرا
-
شہید ڈرائیورمحمدلطیف کی فیملی کو 77لاکھ، اسسٹنٹ ڈرائیورعبدالحمید کی فیملی کو مجموعی طور74لاکھ کی امداد ملے گی،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق
-
پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس
-
لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، جعلی دودھ اور مکھن سے ڈیری پراڈکٹس بنابے والا یونٹ پکڑا گیا
-
راولپنڈی : شاہدرہ میں مبینہ موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار چوتھا نوجوان بھی زندگی کی بازی ہار گیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ ، طیبہ تشدد کیس کومقامی عدالت سے ہائی کورٹ منتقل کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری
-
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو نظر بد لگ گئی ،گھر والوں نے انڈوں کے ذریعے نظر بد اتارلی
-
لاہور: لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی پر ٹیکس لگایا جائے،ٹیکس ماہرین
-
فیصل آباد،میٹرک کے امتحان میں بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیخلاف مقدمہ درج
-
امریکہ، فیس بک پر لائیو ’جنسی حملہ‘ دکھانے پر 14 سالہ لڑکا گرفتار
-
جنوبی کوریا کی کمپنی کے لاپتہ بحری جہاز اور عملے کی تلاش جاری
-
جرمن انتخابات، میرکل کو ایس پی ڈی کے سخت مقابلے کا سامنا ہو گا
-
غیرقانونی ماہی گیری، انڈونیشی حکومت نے 81 بحری جہاز تباہ کر دئیے
-
چین میں برڈ فلو وائرس سے ایک شخص ہلاک
-
سویڈن میں بس حادثہ: تین افراد ہلاک
-
ایران مغربی دمشق میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: شامی اپوزیشن
-
سعودی جنرل پر انڈے کے حملے پر برطانیہ کی معذرت
-
سری لنکن بحریہ کی منشیات سمگلر زکیخلاف کارروائی ،چھ بھارتی گرفتار
-
انڈونیشیاء ،مٹی کا تودہ گرنے سے دو فراد ہلاک،26کے مٹی تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
بھارت،کیرالہ میں ٹریننگ کیمپ میں کھانا کھانے سے 200پیراملٹری پولیس اہلکار بیمار پڑ گئے ،ہسپتال داخل
-
سرگودھا میں قتل کی لرزہ خیز واردات: دربار پر 20 مریدین کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا،جاں بحق ہونیوالے 16 مرد اور 4 خواتین شامل،مرکزی ملزم اور اسکے4 ساتھی گرفتار
-
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آصف زرداری سے حساب مانگیں گے کہ انہوں نے سرے محل کیسے بنایا؟ ،عمران خان
-
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے بھرکے مقدمات کی فہرست جاری کردی
-
کشمیری نوجوان کے پاس دو آپشن، سیاحت یا پھر دہشتگردی،نریندر مودی
-
پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ایجنڈا اپنا اپنا ہے، سعد رفیق
-
ہماری کمزورخارجہ پالیسی سے ملک پراکسی جنگجوں کی آماجگا بن چکا ہے ،مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان ریلویز کی تاریخ کے طاقتور ترین انجن ریلوے فلیٹ کا حصہ بن گئے
-
وارد موبائل کمپنی سے 51 ارب 69 کروڑ وصول ، پی ٹی اے حکام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے‘ آڈیٹر جنرل کی صدر مملکت کو سفارش
-
پاکستان کا سیاسی منظر نامہ انتہائی خوفناک ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید
-
افغانستان سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پرما رٹر گو لو ں سے حملہ
-
جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،ایک اہلکارشہید
-
نیب کی ایم ٹو موٹروے نجی کمپنی ”مورے “ کو دینے بارے شاہد اشرف تارڑ کیخلاف تحقیقات
-
حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ سے انکی خدمات واپس لے لی ہیں،ترجمان سندھ پولیس
-
گرین منصوبہ فلاپ،قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ،اسلام آباد کی خوبصورتی مرجھانے لگی
-
مردم شماری میں لا پتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ،شہر یو ں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.