شہزادہ ولیم ائیرایمبولینس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے عہدے سے مستعفی

ملازمت چھوڑ کر اپنی تمام توجہ شاہی ذمہ داریوں پر مرکوز کرنا چاہتاہوں،برطانوی شہزاداہ ولیم

جمعرات 27 جولائی 2017 12:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)برطانوی شہزادہ ولیم نے ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پراپنے عہدے سے استعفی دے دیا،شہزادہ ولیم نے 2015 میں ایک ریسکیو ادارے کی ایئر ایمبولینس کے پائلٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔شہزادہ ولیم نے 2015 میں ایک ریسکیو ادارے کی ایئر ایمبولینس کے پائلٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ اب وہ ملازمت چھوڑ کر اپنی تمام توجہ شاہی ذمہ داریوں پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔