وزارت اطلاعات کے ایک اہم منصوبے ڈی ٹی ایم بی کے خلاف سازش کا انکشاف

مقدمہ میں نامزد ملزم نے ایک سابق ایم این اے کو بھی سازش کا حصہ قرار دیا

جمعرات 27 جولائی 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)وزارت اطلاعات ونشریات کے ایک اہم منصوبے ڈی ٹی ایم بی کے خلاف سازش کا انکشاف ،مقدمہ میں نامزد ملزم زمان چیمہ نے ایک سابق ایم این اے کو بھی سازش کا حصہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ہواوی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جہان ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بلال سمیت دیگر کو سازش کا حصہ قرار دیا ہے ،پاکستان میں کام کر نے والی چینی کمپنی ہواوی کے اعلی عہدے دار سازش میں ملوث ہے ، ہواوی کمپنی کے اعلی حکام نے زمان چیمہ کو استعمال کر تے ہو ئے وفاقی محتسب اور وزارت اطلاعات میں شکایات درج کرائی تھیں ،ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے ملزم کے اعتراف جرم پر ہواوی کمپنی کے اعلی عہدے داروں کو شامل تفتیش کیا ،پولیس کی تفتیش کے دوران چینی کمپنی زمان چیمہ کو اپنا نمائندہ ماننے سے انکاری ہوگئی ۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے پولیس معاملہ میں ملوث ہواوی کمپنی کے اعلی عہدے داروں کو بچانے کے لیے سرگرم ہے۔