نئی امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر

ماضی میں ایران نے سخت ترین پابندیاں برداشت کیں، اب بھی مقابلہ کریں گے ،حسن روحانی

جمعرات 27 جولائی 2017 12:11

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں، تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے کہا کہ ان پابندیوں کے جواب میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اپنے راستے سے نہیں ہٹے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ایران نے سخت ترین پابندیاں برداشت کیں، اب بھی ان کا ملک ان پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :