کینیڈین شہری کا25 شادیاں کرنے کا انکشاف، پانچ سال کی سزا

60سالہ ونسٹن بلیک مور کی 25 خواتین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد 146بچے پیدا ہوئے،رپورٹ

جمعرات 27 جولائی 2017 12:24

ْٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)کینیڈا میں ایک شہری کے بیک وقت دودرجن خواتین کا شوہر ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے کئی برسوں تک جاری رہنے والے قانونی معرکے کے بعد60 سالہ ونسٹن بلیک مور کی 25 خواتین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا الزام ثابت ہوا ہے اور ان شادیوں سے اس کی146بچے پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے قانون کے مطابق ’ایک سے زیادہ شادی‘ جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو زیادہ سے زیادہ5 برس کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلیک مور ایک مسیحی چرچ کے رکن ہیں جس کے پیروکار کینیڈا میں امریکی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹے سے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وہ کینیڈا میں متعدد مرمون بنیاد پرست گروپ کے لیڈر ہیں جبکہ انہیں کینیڈا میں مشہور معروف کثیر زبانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے